QR CodeQR Code

گستاخ مکتب اہل بیت (ع) عامر لیاقت کو فی الفور گرفتار کیا جائے، علامہ صادق جعفری

7 Jan 2022 00:07

اپنے مذمتی بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے کہا کہ مذہبی منافرت پھیلانے والے فرد کا قومی اسمبلی کا ممبر رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے، شیعہ مسلمانوں میں اسوقت بہت غم و غصے کی کیفیت ہے، گستاخ عامر لیاقت کیخلاف بہت سے شیعیان حیدر کرار (ع) کے مذہبی جذبات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے کہا ہے کہ گستاخ مکتب اہل بیت (ع) عامر لیاقت کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ اپنے مذمتی بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے کہا کہ نام نہاد اسکالر عامر لیاقت نے توہین آمیز اور غلیظ زبان استعمال کرکے کروڑوں پیروان مکتب تشیع کا دل دکھایا ہے، جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ علامہ صادق جعفری نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم پاکستان، ریاستی ادارے اور اعلیٰ عدلیہ اس نفسیاتی مریض کو لگام دیں۔


خبر کا کوڈ: 972329

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972329/گستاخ-مکتب-اہل-بیت-ع-عامر-لیاقت-کو-فی-الفور-گرفتار-کیا-جائے-علامہ-صادق-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org