QR CodeQR Code

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی صدارت میں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اہم اجلاس

8 Sep 2011 03:32

اسلام ٹائمز:امن وامان سے متعلق بلائے گئے اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ منظور حسین وسان، انسپیکٹر جنرل پولیس سندھ واجد علی درانی، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل رینجرز برگیڈیئر ظفر اقبال اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ وسیم احمد کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی


اجلاس کے دوران امن و امن کی صورتحال باالخصوص پولیس اور رینجرس کی جانب سے ٹارگیٹ کلرز، بھتہ خوری، دہشتگردوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق اور سیاسی وابستگی سے بالا کئے گئے اقدامات کے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹارگیٹ کلرز اور مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ جبکہ ٹارگیٹ کلرز کے نام اور تفصیلات سے جلد ہی عوام کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران مجرموں کے خلاف حکومتی اقدامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید فیصلہ کیا گیا کہ سماج دشمن عناصر کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا، تاکہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو ہر حال اور ہر قیمت پر برقرار رکھا جا سکے۔


خبر کا کوڈ: 97243

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/97243/وفاقی-وزیر-داخلہ-رحمان-ملک-کی-صدارت-میں-اعلی-ہاؤس-اہم-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org