QR CodeQR Code

ملکہ کوہسار مری میں ایمرجنسی نافذ

8 Jan 2022 16:53

حکومت پنجاب نے برفباری سے ہونیوالے نقصان کیوجہ سے مری کو آفت زدہ علاقہ قرار دیدیا ہے۔ جبکہ وزیر داخلہ نے بڑھتے ہوئے رش کیوجہ سے لوگوں کو مری نہ آنے کی اپیل کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ مری اور گلیات میں ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں داخل ہونے پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ ہزاروں سیاحوں نے رات سڑکوں پر گاڑیوں میں گزاری، سڑکوں پر پھسلن کے باعث ڈرائیوروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ حکومت پنجاب نے مری کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔ انتظامی امور درست نہ ہونے کی وجہ سے حکومت کو اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ دوسری طرف حکومت کا کہنا ہے کہ مری میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے بڑھتے ہوئے رش کی وجہ سے مری کا رخ نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 972537

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972537/ملکہ-کوہسار-مری-میں-ایمرجنسی-نافذ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org