0
Saturday 8 Jan 2022 16:53

ملکہ کوہسار مری میں ایمرجنسی نافذ

ملکہ کوہسار مری میں ایمرجنسی نافذ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ مری اور گلیات میں ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں داخل ہونے پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ ہزاروں سیاحوں نے رات سڑکوں پر گاڑیوں میں گزاری، سڑکوں پر پھسلن کے باعث ڈرائیوروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ حکومت پنجاب نے مری کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔ انتظامی امور درست نہ ہونے کی وجہ سے حکومت کو اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ دوسری طرف حکومت کا کہنا ہے کہ مری میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے بڑھتے ہوئے رش کی وجہ سے مری کا رخ نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 972537
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش