QR CodeQR Code

موجودہ حکومت سے چھٹکارا حاصل کئے بغیر مہنگائی سے نجات ناممکن ہے، امتیاز شیخ

8 Jan 2022 20:18

اپنے بیان میں وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں قوم کو مہنگائی، بے روزگاری اور بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا، نئے سال کے پہلے ہفتے میں مہنگا میں مزید اضافے نے عوام کے اندر رہی سہی سکت کو بھی ختم کردیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی سندھ امتیاز احمدشیخ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سے چھٹکارا حاصل کیے بغیر مہنگائی سے نجات ناممکن ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں قوم کو مہنگائی،بے روزگاری اور بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔امتیاز شیخ نے کہا کہ نئے سال کے پہلے ہفتے میں مہنگا میں مذید اضافے نے عوام کے اندر رہی سہی سکت کو بھی ختم کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہفتہ وار مہنگائی 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 20.08 فیصد ہوگئی ہے۔ عوام فاقہ کشی کا شکار ہیں وزیر اعظم معاشی خوشحالی کا جشن منارہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 972569

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972569/موجودہ-حکومت-سے-چھٹکارا-حاصل-کئے-بغیر-مہنگائی-نجات-ناممکن-ہے-امتیاز-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org