QR CodeQR Code

جگلوٹ سکردو روڈ پر مسافر کوسٹر لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آگئی، ایک جاں بحق، دو مسافر زخمی

8 Jan 2022 22:46

ہفتہ کے روز راولپنڈی سے خپلو جانے والی نیٹکو کوسٹر جگلوٹ سکردو روڈ پر تنگس کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی۔


اسلام ٹائمز۔ جگلوٹ سکردو روڈ پر مسافر کوسٹر لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ ہفتہ کے روز راولپنڈی سے خپلو جانے والی نیٹکو کوسٹر جگلوٹ سکردو روڈ پر تنگس کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں تین مسافر زخمی ہو گئے جن میں سے ایک ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ ریسکیو اور مقامی انتظامیہ نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ لینڈ سلائیڈنگ سے جگلوٹ سکردو روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہو گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 972607

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972607/جگلوٹ-سکردو-روڈ-پر-مسافر-کوسٹر-لینڈسلائیڈنگ-کی-زد-میں-ا-گئی-ایک-جاں-بحق-دو-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org