0
Saturday 8 Jan 2022 22:46

جگلوٹ سکردو روڈ پر مسافر کوسٹر لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آگئی، ایک جاں بحق، دو مسافر زخمی

جگلوٹ سکردو روڈ پر مسافر کوسٹر لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آگئی، ایک جاں بحق، دو مسافر زخمی
اسلام ٹائمز۔ جگلوٹ سکردو روڈ پر مسافر کوسٹر لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ ہفتہ کے روز راولپنڈی سے خپلو جانے والی نیٹکو کوسٹر جگلوٹ سکردو روڈ پر تنگس کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں تین مسافر زخمی ہو گئے جن میں سے ایک ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ ریسکیو اور مقامی انتظامیہ نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ لینڈ سلائیڈنگ سے جگلوٹ سکردو روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 972607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش