QR CodeQR Code

مری میں مزید سیاح آنے سے گریز کی اپیل کی جانی چاہیئے تھی، ایم کیو ایم

9 Jan 2022 11:43

انتظامیہ سے اپیل کی کہ ریسکیو آپریشن تیز کیا جائے اور مری میں موجود سیاحوں کو باحفاظت نکالنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے مری میں سیاحوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایم کیو ایم آپ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ رپورٹس کے مطابق گنجائش سے زیادہ سیاحوں کی آمد سے یہ افسوسناک صورتحال پیدا ہوئی، رش کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پہلے ہی لوگوں کو اپیل کی جانی چاہئے تھی کہ مزید سیاح آنے سے گریز کریں۔ رابطہ کمیٹی نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ ریسکیو آپریشن تیز کیا جائے اور مری میں موجود سیاحوں کو باحفاظت نکالنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 972674

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972674/مری-میں-مزید-سیاح-آنے-سے-گریز-کی-اپیل-جانی-چاہیئے-تھی-ایم-کیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org