QR CodeQR Code

یمن میں اماراتی ڈرون طیارہ تباہ

11 Jan 2022 21:30

یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ ملکی ہوائی دفاع نے جارح متحدہ عرب امارات کا ایک چین ساختہ ڈرون طیارہ مار گرایا ہے


اسلام ٹائمز۔ یمنی ہوائی دفع نے صوبہ شبوہ میں جارج متحدہ عرب امارات کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یہ ڈرون طیارہ ملک کے جنوبی صوبے شبوہ کے علاقے عین میں گرایا گیا جس کا ماڈل چین ساختہ ونگلانگ-2 ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈرون طیارے کو زمین سے ہوا میں مار کرنے والے ایک ملکی میزائل کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یمنی ہوائی دفاع نے گذشتہ ماہ بھی جارح سعودی فوجی اتحاد کے دسیوں جاسوس و لڑاکا ڈرون طیارے سرنگوں کئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 973064

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973064/یمن-میں-اماراتی-ڈرون-طیارہ-تباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org