0
Tuesday 11 Jan 2022 21:30

یمن میں اماراتی ڈرون طیارہ تباہ

یمن میں اماراتی ڈرون طیارہ تباہ
اسلام ٹائمز۔ یمنی ہوائی دفع نے صوبہ شبوہ میں جارج متحدہ عرب امارات کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یہ ڈرون طیارہ ملک کے جنوبی صوبے شبوہ کے علاقے عین میں گرایا گیا جس کا ماڈل چین ساختہ ونگلانگ-2 ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈرون طیارے کو زمین سے ہوا میں مار کرنے والے ایک ملکی میزائل کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یمنی ہوائی دفاع نے گذشتہ ماہ بھی جارح سعودی فوجی اتحاد کے دسیوں جاسوس و لڑاکا ڈرون طیارے سرنگوں کئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 973064
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش