QR CodeQR Code

رام اللہ، اسرائیلی فوجیوں پر حملہ، 1 صیہونی زخمی

12 Jan 2022 20:35

عبری زبان کے صیہونی میڈیا کیمطابق فلسطینی شہر رام اللہ میں ایک فلسطینی مزاحمتکار نے اپنی گاڑی کے ذریعے غاصب صیہونی فوجیوں کو کچلنے کی کوشش کی جسکے باعث 1 اسرائیلی فوجی زخمی جبکہ استشہادی کارروائی انجام دینے والا فلسطینی نوجوان گرفتار ہو گیا ہے


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین کے شہر رام اللہ میں ایک فلسطینی مزاحمتکار نے اپنی گاڑی کے ذریعے غاصب صیہونی فوجیوں پر حملہ کر دیا جس سے 1 اسرائیلی فوجی زخمی ہو گیا ہے۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب کے مطابق آج سہ پہر رام اللہ شہر میں واقع غیرقانونی یہودی بستی حلمیس کے قریب ایک فلسطینی نوجوان نے اپنی گاڑی غاصب صیہونی فوجیوں پر چڑھا دی جنہیں موقع سے فرار ہو کر اپنی جان بچانا پڑی۔ صیہونی رپورٹ کے مطابق اس وقوعے میں 1 اسرائیلی فوجی زخمی ہوا ہے جبکہ فلسطینی مزاحمتکار کو گرفتار کر کے اس کی گاڑی ضبط کر لی گئی ہے۔


 


خبر کا کوڈ: 973246

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973246/رام-اللہ-اسرائیلی-فوجیوں-پر-حملہ-1-صیہونی-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org