QR CodeQR Code

جنرل قمر جاوید باجوہ سے کانگو کے آرمی کمانڈر کی ملاقات

12 Jan 2022 20:45

آئی ایس پی آر نے ایک پریس بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ آرمی چیف سے کانگو کے آرمی کمانڈر نے ملاقات کی، ملاقات میں دفاع، تربیت اور عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کانگو کے آرمی کمانڈر نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دفاع، تربیت اور عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ علاقائی امن کے لیے کانگو کے کردار کو سراہتے ہیں اور پاکستان کانگو کو افریقی براعظم میں ایک اہم ملک کے طور پر دیکھتا ہے۔ معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ کانگو میں تعینات اقوام متحدہ کے امن مشن میں برسرپیکار پاک فوج کے کردار کو سراہا اور دونوں افواج کے درمیان تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
 


خبر کا کوڈ: 973249

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973249/جنرل-قمر-جاوید-باجوہ-سے-کانگو-کے-ا-رمی-کمانڈر-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org