0
Wednesday 12 Jan 2022 20:45

جنرل قمر جاوید باجوہ سے کانگو کے آرمی کمانڈر کی ملاقات

جنرل قمر جاوید باجوہ سے کانگو کے آرمی کمانڈر کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کانگو کے آرمی کمانڈر نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دفاع، تربیت اور عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ علاقائی امن کے لیے کانگو کے کردار کو سراہتے ہیں اور پاکستان کانگو کو افریقی براعظم میں ایک اہم ملک کے طور پر دیکھتا ہے۔ معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ کانگو میں تعینات اقوام متحدہ کے امن مشن میں برسرپیکار پاک فوج کے کردار کو سراہا اور دونوں افواج کے درمیان تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 973249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش