QR CodeQR Code

لاہور جوہر ٹاون دھماکہ، 4 ملزمان کو سزائے موت سنا دی گئی

12 Jan 2022 20:51

عدالت نے الزام ثابت ہونے پر مقدمے میں نامزد چار ملزمان عید گل، سجاد شاہ، پیٹر پال اور ضیا اللہ کو 9، 9 مرتبہ سزائے موت جبکہ سہولت کاری کے الزام میں خاتون ملزمہ عائشہ کو پانچ سال قید کی سزا سنائی۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جوہر ٹاؤن لاہور میں ہونیوالے بم دھماکے کا فیصلہ سناتے ہوئے چار ملزمان کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت  گردی کی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کوٹ لکھپت جیل میں جوہر ٹاؤن بم دھماکے کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے الزام ثابت ہونے پر مقدمے میں نامزد چار ملزمان عید گل، سجاد شاہ، پیٹر پال اور ضیا اللہ کو 9، 9 مرتبہ سزائے موت جبکہ سہولت کاری کے الزام میں خاتون ملزمہ عائشہ کو پانچ سال قید کی سزا سنائی۔انسداد دہشتگری عدالت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر مقدمے کا ٹرائل کوٹ لکھپت جیل میں مکمل کیا اور یہی پر تمام عدالتی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
 


خبر کا کوڈ: 973258

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973258/لاہور-جوہر-ٹاون-دھماکہ-4-ملزمان-کو-سزائے-موت-سنا-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org