QR CodeQR Code

جوہری معاہدے میں شمولیت کیلئے بائیڈن ایران کی منت سماجت پر اتر آیا ہے، پمپیو

14 Jan 2022 22:44

اپنے ایک پیغام میں سابق امریکی وزیر خارجہ نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ نیا امریکی صدر ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) میں دوبارہ شمولیت کے لئے ایران کے ترلے کرنے پر اتر آیا ہے


اسلام ٹائمز۔ مزاحمتی محاذ کے شہید کمانڈروں کی ٹارگٹ کلنگ میں براہ راست ملوث سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کی بحالی کے لئے جاری مذاکرات پر شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جوبائیڈن ایران سے التماس کرنے پر اتر آیا ہے۔ مائیک پمپیو نے لکھا کہ لگتا ہے کہ یہ حکومت ایک اور ایسے معاہدے کے لئے ایران سے التماس کر رہی ہے کہ جو ایران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں تک دستیابی کے تباہ کن خطرات سے بچا نہیں سکتا۔ واضح رہے کہ موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی صدارتی کمپین کے دوران ایرانی جوہری معاہدے میں امریکی واپسی اور یمنی جنگ کے خاتمے کا نعرہ لگایا تھا جبکہ اندرونی مخالفت اور یکطرفہ امریکی خارجہ پالیسی کے باعث اس کی جانب سے ان دونوں وعدوں پر عملدرآمد کے حوالے تاحال کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔


خبر کا کوڈ: 973594

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973594/جوہری-معاہدے-میں-شمولیت-کیلئے-بائیڈن-ایران-کی-منت-سماجت-پر-اتر-آیا-ہے-پمپیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org