QR CodeQR Code

ایران پر امریکی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں، چین

15 Jan 2022 12:20

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی ہم منصب حسین عامر سے ملاقات میں کہا کہ ایران پر یک طرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چین کا کہنا ہے کہ ایران پر امریکا کی یک طرفہ پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی ہم منصب حسین عامر سے ملاقات میں کہا کہ ایران پر یک طرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔ چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کی جاری مشکلات کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے جس نے یک طرفہ طور پر 2015ء میں کئے گئے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کی۔ چین ایران سے جوہری مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے کا حامی ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ کے دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے درمیان 25 سال کے تعاون کے معاہدے کا اعلان متوقع ہے۔


خبر کا کوڈ: 973677

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973677/ایران-پر-امریکی-پابندیوں-کی-مخالفت-کرتے-ہیں-چین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org