QR CodeQR Code

گیئر پیڈرسن کی امیر عبداللہیان کیساتھ ملاقات

16 Jan 2022 23:51

وفد کے ہمراہ گذشتہ روز سے تہران کے دورے پر موجود شام کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی ایرانی وزیر خارجہ کیساتھ ملاقات میں شام کی موجودہ صورتحال اور اسے درپیش مسائل کے حوالے سے مفصل گفتگو کی گئی


اسلام ٹائمز۔ اپنے وفد کے ہمراہ گذشتہ روز سے تہران میں موجود، شام کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے گیئر پیڈرسن نے آج وزارت خارجہ کے دفتر میں ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کی ہے جس میں شام کی موجودہ صورتحال اور اس کو درپیش مسائل کے حوالے سے مفصل گفتگو کی گئی۔ گیئر پیڈرسن نے گذشتہ روز مشیر ایرانی وزیر خارجہ علی اصغر خاجی کے ساتھ بھی ملاقات کی تھی جس میں شام پر عائد پابندیوں کے خاتمے، شامی عوام کی امداد، پناہ گزینوں کی واپسی اور شام کی تعمیرنو پر اتفاق ہوا تھا۔







خبر کا کوڈ: 973939

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973939/گیئر-پیڈرسن-کی-امیر-عبداللہیان-کیساتھ-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org