QR CodeQR Code

لوئر دیر میں چیک پوسٹ پر حملہ

18 Jan 2022 10:10

پولیس ذرائع کے مطابق لوئر دیر کے علاقے ٹاکورومنڈا میں دہشتگردوں نے پولیس اور دیر لیویز کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دیر لیویز کا ایک اہلکار شہید ہو گیا۔


اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر میں پولیس اور دیر لیویز کی مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں دیر لیویز کا ایک اہلکار شہید ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق لوئر دیر کے علاقے ٹاکورومنڈا میں دہشتگردوں نے پولیس اور دیر لیویز کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دیر لیویز کا ایک اہلکار شہید ہو گیا جبکہ پولیس کا ہیڈکانسٹیبل زخمی ہو گیا۔ سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ اسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 974199

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974199/لوئر-دیر-میں-چیک-پوسٹ-پر-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org