0
Tuesday 18 Jan 2022 10:10

لوئر دیر میں چیک پوسٹ پر حملہ

لوئر دیر میں چیک پوسٹ پر حملہ
اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر میں پولیس اور دیر لیویز کی مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں دیر لیویز کا ایک اہلکار شہید ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق لوئر دیر کے علاقے ٹاکورومنڈا میں دہشتگردوں نے پولیس اور دیر لیویز کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دیر لیویز کا ایک اہلکار شہید ہو گیا جبکہ پولیس کا ہیڈکانسٹیبل زخمی ہو گیا۔ سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ اسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 974199
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش