QR CodeQR Code

سبی، کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس پر دھماکہ، متعدد افراد زخمی

18 Jan 2022 18:28

دھماکے کا ہدف کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس تھی۔ جس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ہیں اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شرپسند عناصر نے پاکستان ریلویز کی ٹرین جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سبی میں بولان کے علاقے مشکاف کے قریب ریلوے لائن پر دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کا ہدف کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس تھی۔ جس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ہیں اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہاڑی اور دشوار گزار راستہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 974295

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974295/سبی-کوئٹہ-سے-پشاور-جانیوالی-جعفر-ایکسپریس-پر-دھماکہ-متعدد-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org