0
Tuesday 18 Jan 2022 18:28

سبی، کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس پر دھماکہ، متعدد افراد زخمی

سبی، کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس پر دھماکہ، متعدد افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ شرپسند عناصر نے پاکستان ریلویز کی ٹرین جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سبی میں بولان کے علاقے مشکاف کے قریب ریلوے لائن پر دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کا ہدف کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس تھی۔ جس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ہیں اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہاڑی اور دشوار گزار راستہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 974295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش