QR CodeQR Code

کامیاب یمنی جوابی کارروائی پر امارات کیساتھ اسرائیل کا "اظہار یکجہتی"

18 Jan 2022 20:57

جارح امارات کے حساس مقامات پر ہونیوالی کامیاب یمنی جوابی کارروائی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم اسرائیل کے وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں یمن میں اماراتی جارحیت کیجانب اشارہ کئے بغیر لکھا ہے کہ عالمی برادری ایران اور اسکی حمایت یافتہ فورسز کو خطے کا امن و امان خراب نہ کرنے دے!


اسلام ٹائمز۔ یمنی مزاحمتی محاذ کی جانب سے انتباہ حاصل کرنے کے باوجود جنوبی یمن میں کھلی جارحیت اور ناجائز قبضہ جاری رکھنے پر متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کے متعدد حساس مقامات کے یمنی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی کا نشانہ بنائے جانے پر غاصب صیہونی رژیم نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غاصب صیہونی وزیر خارجہ یائیر لیپڈ نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے 2 پیغامات میں لکھا ہے کہ میں ابوظہبی پر آج ہونے والے ڈرون حملے کی مذمت اور اس حملے میں مارے جانے والوں کے خاندانوں کو تسلیت پیش کرتا ہوں۔ یائیر لیپڈ نے لکھا کہ میں زخمیوں کے جلد صحتیاب ہونے کی آرزو کرتا ہوں۔ اسرائیل امارات کے ساتھ کھڑا ہے!

اسرائیلی وزیر خارجہ نے یمنی عوام کے خلاف سعودی و اماراتی جارحیت و ہولناک بمباری کی جانب اشارہ کئے بغیر لکھا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان حملوں کی شدید مذمت کرے اور فورا میدان عمل میں اتر پڑے تاکہ ایران اور اس کی حمایت یافتہ فورسز کے پاس خطے کو ناامن کرنے اور معصوم لوگوں کو نقصان پہنچانے کے لئے کوئی اوزار باقی نہ بچے!
 




خبر کا کوڈ: 974326

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974326/کامیاب-یمنی-جوابی-کارروائی-پر-امارات-کیساتھ-اسرائیل-کا-اظہار-یکجہتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org