0
Tuesday 18 Jan 2022 20:57

کامیاب یمنی جوابی کارروائی پر امارات کیساتھ اسرائیل کا "اظہار یکجہتی"

کامیاب یمنی جوابی کارروائی پر امارات کیساتھ اسرائیل کا "اظہار یکجہتی"
اسلام ٹائمز۔ یمنی مزاحمتی محاذ کی جانب سے انتباہ حاصل کرنے کے باوجود جنوبی یمن میں کھلی جارحیت اور ناجائز قبضہ جاری رکھنے پر متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کے متعدد حساس مقامات کے یمنی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی کا نشانہ بنائے جانے پر غاصب صیہونی رژیم نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غاصب صیہونی وزیر خارجہ یائیر لیپڈ نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے 2 پیغامات میں لکھا ہے کہ میں ابوظہبی پر آج ہونے والے ڈرون حملے کی مذمت اور اس حملے میں مارے جانے والوں کے خاندانوں کو تسلیت پیش کرتا ہوں۔ یائیر لیپڈ نے لکھا کہ میں زخمیوں کے جلد صحتیاب ہونے کی آرزو کرتا ہوں۔ اسرائیل امارات کے ساتھ کھڑا ہے!

اسرائیلی وزیر خارجہ نے یمنی عوام کے خلاف سعودی و اماراتی جارحیت و ہولناک بمباری کی جانب اشارہ کئے بغیر لکھا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان حملوں کی شدید مذمت کرے اور فورا میدان عمل میں اتر پڑے تاکہ ایران اور اس کی حمایت یافتہ فورسز کے پاس خطے کو ناامن کرنے اور معصوم لوگوں کو نقصان پہنچانے کے لئے کوئی اوزار باقی نہ بچے!
 


خبر کا کوڈ : 974326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش