QR CodeQR Code

سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید 90 دن کی توسیع منظور

18 Jan 2022 23:25

رینجرز کے پاور اینٹی ٹیررازم ایکٹ کے تحت اختیارات 23 دسمبر 2021ء کو ختم ہوگئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کابینہ نے رینجرز کے اینٹی ٹیررازم کے پاور (انسداد دہشتگردی اختیارات) میں مزید 90 دن بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق یہ منظوری وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔ رینجرز کے پاور اینٹی ٹیررازم ایکٹ کے تحت اختیارات 23 دسمبر 2021ء کو ختم ہوگئے تھے۔ سندھ کابینہ نے سی پی ایل سی رولز 2022ء کی منظوری دے دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 974339

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974339/سندھ-رینجرز-کے-خصوصی-اختیارات-میں-مزید-90-دن-کی-توسیع-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org