0
Tuesday 18 Jan 2022 23:25

سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید 90 دن کی توسیع منظور

سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید 90 دن کی توسیع منظور
اسلام ٹائمز۔ سندھ کابینہ نے رینجرز کے اینٹی ٹیررازم کے پاور (انسداد دہشتگردی اختیارات) میں مزید 90 دن بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق یہ منظوری وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔ رینجرز کے پاور اینٹی ٹیررازم ایکٹ کے تحت اختیارات 23 دسمبر 2021ء کو ختم ہوگئے تھے۔ سندھ کابینہ نے سی پی ایل سی رولز 2022ء کی منظوری دے دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 974339
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش