QR CodeQR Code

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کورونا کا شکار ہوگئے

19 Jan 2022 11:38

لیگی رہنماء عطاء اللہ تارڑ نے شہباز شریف کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا ہے، جسکے باعث انہوں نے خود کو اپنی رہائشگاہ پر قرنطینہ کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آگیا، جس کے بعد انہوں نے خود کر اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ مسلم لیگ نون کے رہنماء عطاء اللہ تارڑ نے شہباز شریف کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا ہے، جس کے باعث انہوں نے خود کو اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ کر لیا ہے۔ قوم سے درخواست ہے کہ شہباز شریف کی صحتیابی کیلئے دعا کرے۔ مسلم لیگ نون کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی اور کہا کہ ڈاکٹرز نے شہباز شریف کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 974412

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974412/مسلم-لیگ-نون-کے-صدر-شہباز-شریف-کورونا-کا-شکار-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org