QR CodeQR Code

ٹرمپ کی کیپیٹل ہل حملے کا ریکارڈ خفیہ رکھنے کی درخواست مسترد

20 Jan 2022 12:20

گزشتہ برس اکتوبر کے ماہ میں  ڈونلڈ ٹرمپ نے کیپیٹل حملہ کیس کا ریکارڈ خفیہ رکھنے کے لیے عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کیپیٹل ہل حملے کا ریکارڈ خفیہ رکھنے کی  درخواست مسترد کر دی۔ ٹرمپ نے گزشتہ برس کیپیٹل ہل حملے سے متعلق کانگریس کمیٹی کی دستاویزات جاری نہ کرنےکی درخواست کی تھی جسے اب امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے مسترد کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ برس اکتوبر کے ماہ میں  ڈونلڈ ٹرمپ نے کیپیٹل حملہ کیس کا ریکارڈ خفیہ رکھنے کے لیے عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا مزید برآں  ٹرمپ نے امریکی پارلیمنٹ کیپیٹل ہل پر حملے کے کیس کی تحقیقات کرنے والی کانگریس کمیٹی کی تحقیقات کو بھی عدالت میں چیلنج کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 974635

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974635/ٹرمپ-کی-کیپیٹل-ہل-حملے-کا-ریکارڈ-خفیہ-رکھنے-درخواست-مسترد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org