QR CodeQR Code

امریکہ انصاراللہ یمن کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے پر غور کر رہا ہے، جوبائیڈن

20 Jan 2022 23:32

جارح امارات کیخلاف یمن کی حالیہ جوابی کارروائی کیبعد خطے کے ممالک سمیت چند ایک عالمی طاقتوں کیجانب سے انصاراللہ یمن کیخلاف جاری رکھے جانیوالے زہریلے پروپیگنڈے کے زیراثر امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ انصاراللہ یمن کو ایک مرتبہ پھر دہشتگرد تنظیم قرار دینے پر غور کر رہا ہے


اسلام ٹائمز۔ جارح امارات کی جغرافیائی گہرائی میں یمن کی کامیاب جوابی کارروائی کے بعد خطے کے ممالک سمیت بعض عالمی طاقتوں نے انصاراللہ یمن کے خلاف زہریلے پروپیگنڈے کا آغاز کر رکھا ہے جس سے متاثر ہو کر امریکی صدر نے گذشتہ شب خبرنگاروں کے ساتھ 2 گھنٹوں پر محیط اپنی گفتگو میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ انصاراللہ یمن کو ایک مرتبہ پھر دہشتگرد تنظیم قرار دینے پر غور کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جوبائیڈن نے سعودی چینل العربیہ کے اس سوال کے جواب میں کہ کیا وہ (جوبائیڈن) انصاراللہ یمن کے نام کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں دوبارہ شامل کئے جانے کی حمایت کرتا ہے؟ کے جواب میں کہا کہ اس سوال کا جواب یہ ہے کہ یہ موضوع زیرغور ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ یمنی جنگ کا خاتمہ دونوں فریقوں کی مشارکت کا محتاج اور ایک انتہائی دشوار کام ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں اماراتی سفیر یوسف العتیبہ نے قبل ازیں امریکی وائٹ ہاؤس و کانگریس سے التماس کیا تھا کہ وہ انصاراللہ یمن کا نام ایک مرتبہ پھر دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں ڈال دیں۔


خبر کا کوڈ: 974747

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974747/امریکہ-انصاراللہ-یمن-کو-دہشتگرد-تنظیم-قرار-دینے-پر-غور-کر-رہا-ہے-جوبائیڈن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org