0
Thursday 20 Jan 2022 23:32

امریکہ انصاراللہ یمن کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے پر غور کر رہا ہے، جوبائیڈن

امریکہ انصاراللہ یمن کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے پر غور کر رہا ہے، جوبائیڈن
اسلام ٹائمز۔ جارح امارات کی جغرافیائی گہرائی میں یمن کی کامیاب جوابی کارروائی کے بعد خطے کے ممالک سمیت بعض عالمی طاقتوں نے انصاراللہ یمن کے خلاف زہریلے پروپیگنڈے کا آغاز کر رکھا ہے جس سے متاثر ہو کر امریکی صدر نے گذشتہ شب خبرنگاروں کے ساتھ 2 گھنٹوں پر محیط اپنی گفتگو میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ انصاراللہ یمن کو ایک مرتبہ پھر دہشتگرد تنظیم قرار دینے پر غور کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جوبائیڈن نے سعودی چینل العربیہ کے اس سوال کے جواب میں کہ کیا وہ (جوبائیڈن) انصاراللہ یمن کے نام کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں دوبارہ شامل کئے جانے کی حمایت کرتا ہے؟ کے جواب میں کہا کہ اس سوال کا جواب یہ ہے کہ یہ موضوع زیرغور ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ یمنی جنگ کا خاتمہ دونوں فریقوں کی مشارکت کا محتاج اور ایک انتہائی دشوار کام ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں اماراتی سفیر یوسف العتیبہ نے قبل ازیں امریکی وائٹ ہاؤس و کانگریس سے التماس کیا تھا کہ وہ انصاراللہ یمن کا نام ایک مرتبہ پھر دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں ڈال دیں۔
خبر کا کوڈ : 974747
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش