QR CodeQR Code

کراچی کی تعمیر و ترقی کیلئے آواز اٹھانا وقت کی عین ضرورت ہے، رخشندہ منیب

22 Jan 2022 19:22

اپنے ایک بیان میں جماعت اسلامی خواتین سندھ کی ناظمہ نے کہا کہ سندھ حکومت کے ظالمانہ بلدیاتی بل اور کالے قانوں کے خلاف اکیس روز سے جاری حقوق کراچی تحریک کو جس قدر خراج تحسین پیش کی جائے کم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ حلقہ خواتین کی ناظمہ رخشندہ منیب کا کہنا ہے کہ عوام کو حقوق دلانے کی جدوجہد کرتے ہوئے شہر کراچی کی تعمیر و ترقی کیلئے آواز اٹھانا وقت کی عین ضرورت ہے، سندھ حکومت کے ظالمانہ بلدیاتی بل اور کالے قانوں کے خلاف اکیس روز سے جاری حقوق کراچی تحریک کو جس قدر خراج تحسین پیش کی جائے کم ہے۔ اپنے ایک بیان میں رخشندہ منیب نے کہا کہ حق کا ساتھ دینا مسلم ہونے کا تقاضا ہے۔ ناظمہ صوبہ سندھ نے دھرنے کے حق میں حسن اسکوائر پر کراچی کی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کی کثیر تعداد پر شرکاء خواتین کے جذبوں کو سراہا اور کہا کہ اتنی کثیر تعداد مین ہر عمر کی خواتین اور بچوں کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ انہوں نے بلدیاتی بل کو مسترد کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 975064

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975064/کراچی-کی-تعمیر-ترقی-کیلئے-آواز-اٹھانا-وقت-عین-ضرورت-ہے-رخشندہ-منیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org