QR CodeQR Code

ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر جعلسازی کے مقدمے میں گرفتار

23 Jan 2022 12:59

راولپنڈی پولیس نے ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر میاں عتیق کو لاہور سے گرفتار کر لیا ہے، ان پر جعلی پراپرٹی دستاویزات پیش کرنے کا الزام ہے جبکہ میاں عتیق اور دیگر افراد مقدمے میں اشتہاری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر میاں محمد عتیق اور ان کے ساتھیوں کے خلاف جون 2021ء میں ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر تھانہ گنج منڈی راولپنڈی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ محمد عتیق پر جعلی پراپرٹی دستاویزات پیش کرنے کا الزام ہے جبکہ میاں عتیق اور دیگر افراد مقدمے میں اشتہاری ہیں۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق سابق سینیٹر کو  تھانہ قلعہ گجر سنگھ نے راولپنڈی پولیس کے حوالے کیا، کیس کی میرٹ  پر تفتیش کی جائے گی۔
 


خبر کا کوڈ: 975172

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975172/ایم-کیو-کے-سابق-سینیٹر-جعلسازی-مقدمے-میں-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org