0
Sunday 23 Jan 2022 12:59

ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر جعلسازی کے مقدمے میں گرفتار

ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر جعلسازی کے مقدمے میں گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر میاں محمد عتیق اور ان کے ساتھیوں کے خلاف جون 2021ء میں ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر تھانہ گنج منڈی راولپنڈی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ محمد عتیق پر جعلی پراپرٹی دستاویزات پیش کرنے کا الزام ہے جبکہ میاں عتیق اور دیگر افراد مقدمے میں اشتہاری ہیں۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق سابق سینیٹر کو  تھانہ قلعہ گجر سنگھ نے راولپنڈی پولیس کے حوالے کیا، کیس کی میرٹ  پر تفتیش کی جائے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 975172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش