QR CodeQR Code

زائرین کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے، آغا رضا

24 Jan 2022 22:46

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء نے کمشنر کوئٹہ سے ملاقات کی اور زائرین کے مسائل پر گفتگو کی۔ آغا رضا نے کمشنر کوئٹہ کو زائرین کے مسائل سے آگاہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر قانون بلوچستان سید محمد رضا نے آج کمشنر کوئٹہ ڈویژن سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء آغا رضا نے زائرین اور قافلہ سالاروں کی مشکلات کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی۔ انہوں نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو آنے والے محرم الحرام اور اربعین امام حسینؑ کے حوالے سے زائرین کے ممکنہ مسائل سے آگاہ کیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء کا کہنا ہے کہ زائرین کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 975398

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975398/زائرین-کے-مسائل-حل-کیلئے-ہر-ممکن-کوشش-کرینگے-آغا-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org