QR CodeQR Code

پشاور، آئی ایس او کے زیراہتمام جشن ولادت بی بی فاطمہ (س) کا اہتمام

25 Jan 2022 00:18

جشن میں سابق ڈویژنل صدر و رکن ذیلی نظارت ثقلین مہدوی، ڈویژنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید اشفاق حسین، یونٹ صدر یونیورسٹی سید مجتبیٰ نقوی اور دیگر اراکین شریک ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام ٹاون یوتھ ہاسٹل میں 20 جمادی الثانی جشن آمد پر نور دختر رسولِ خدا ﷺ، زوجہ امیر المومنینؑ، مادر حسنینؑ، مادر آئمہ اہلبیتؑ، ام ابیہا، مرضیہ، راضیہ، شفیعہ، مارکہ، سیدۃ نساء العالمین صلوات اللہ علیہا کے جشنِ ولادت باسعادت کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سابق ڈویژنل صدر و رکن ذیلی نظارت ثقلین مہدوی، ڈویژنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید اشفاق حسین، یونٹ صدر یونیورسٹی سید مجتبیٰ نقوی اور دیگر ارکین شریک ہوئے۔ اس موقع پر بی بی (س) کی ولادت کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔


خبر کا کوڈ: 975412

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975412/پشاور-ا-ئی-ایس-او-کے-زیراہتمام-جشن-ولادت-بی-فاطمہ-س-کا-اہتمام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org