QR CodeQR Code

لاہور، صحافی حسنین شاہ کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا

25 Jan 2022 09:44

مقدمہ تھانہ سول لائنز میں مقتول حسنین شاہ کی بیوہ مہوش حسنین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ جس میں دہشتگردی اور قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ صحافی حسنین شاہ کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گزشتہ شام ڈیوس روڈ پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے شملہ پہاڑی کے قریب قتل ہونیوالے صحافی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ تھانہ سول لائنز میں مقتول حسنین شاہ کی بیوہ مہوش حسنین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ جس میں دہشتگردی اور قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ صحافی حسنین شاہ کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گزشتہ شام ڈیوس روڈ پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزموں کا سراغ لگایا جا رہا ہے، حسنین شاہ کے قاتلوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 975455

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975455/لاہور-صحافی-حسنین-شاہ-کے-قتل-کا-مقدمہ-درج-کر-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org