QR CodeQR Code

چمن، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جانبحق

28 Jan 2022 11:01

ایک لیویز اہلکار کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا۔ جس کے بعد زخمی اہلکار کو فوری طور پر چمن سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحدی شہر چمن کے مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمد نعیم نامی لیویز اہلکار کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا۔ جس کے بعد زخمی اہلکار کو فوری طور پر چمن سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔ جانبحق لیویز اہلکار چمن کا مستقل باشندہ تھا۔ ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ملزمان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 975984

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975984/چمن-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-لیویز-اہلکار-جانبحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org