QR CodeQR Code

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان ناقابل اعتبار اتحادی ہے، اکثر امریکا اور القاعدہ کے درمیان درست انتخاب کرنے میں ناکام رہا، جوبائیڈن

13 Sep 2011 08:54

اسلام ٹائمز:امریکا کے نائب صدر جو بائیڈن نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پاکستان اکثر مواقع پر امریکا اور القاعدہ کے درمیان درست انتخاب کرنے میں ناکام رہا، تاہم اس نے کئی دیگر مواقع پر مدد کی جو ناکافی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا نے ایک بار پھر پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان ناقابل اعتبار اتحادی ہے۔ امریکا کے نائب صدر جو بائیڈن نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پاکستان اکثر مواقع پر امریکا اور القاعدہ کے درمیان درست انتخاب کرنے میں ناکام رہا، تاہم اس نے کئی دیگر مواقع پر مدد کی جو ناکافی ہے۔ امریکا پاکستان کے ساتھ تعاون کے حق میں ہے، تاہم پاکستان کو باہمی تعلقات میں مضبوطی کیلئے مزید کوششیں کرنا ہونگی۔ جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا نے القاعدہ کو کافی حد تک نقصان پہنچایا ہے اور امریکی شہری دس سال پہلے کی نسبت زیادہ محفوظ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 98386

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/98386/دہشتگردی-کیخلاف-جنگ-میں-پاکستان-ناقابل-اعتبار-اتحادی-ہے-اکثر-امریکا-اور-القاعدہ-کے-درمیان-درست-انتخاب-کرنے-ناکام-رہا-جوبائیڈن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org