0
Tuesday 13 Sep 2011 08:54

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان ناقابل اعتبار اتحادی ہے، اکثر امریکا اور القاعدہ کے درمیان درست انتخاب کرنے میں ناکام رہا، جوبائیڈن

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان ناقابل اعتبار اتحادی ہے، اکثر امریکا اور القاعدہ کے درمیان درست انتخاب کرنے میں ناکام رہا، جوبائیڈن
اسلام ٹائمز۔ امریکا نے ایک بار پھر پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان ناقابل اعتبار اتحادی ہے۔ امریکا کے نائب صدر جو بائیڈن نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پاکستان اکثر مواقع پر امریکا اور القاعدہ کے درمیان درست انتخاب کرنے میں ناکام رہا، تاہم اس نے کئی دیگر مواقع پر مدد کی جو ناکافی ہے۔ امریکا پاکستان کے ساتھ تعاون کے حق میں ہے، تاہم پاکستان کو باہمی تعلقات میں مضبوطی کیلئے مزید کوششیں کرنا ہونگی۔ جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا نے القاعدہ کو کافی حد تک نقصان پہنچایا ہے اور امریکی شہری دس سال پہلے کی نسبت زیادہ محفوظ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 98386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش