QR CodeQR Code

ایبٹ آباد سے پانچ سو سے زیادہ افراد بیان ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں جنھیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا، جسٹس جاوید اقبال

13 Sep 2011 21:40

اسلام ٹائمز: جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سقوط ڈھاکہ کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے بعد ایبٹ آباد واقعے کی چھان بین کرنے والا کمیشن بہت اہمیت کا حامل ہے اور وہ اپنا کام اطمینان سے کام کرے گا۔


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد واقعے کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ وہ ٹائم فریم نہیں دے سکتے لیکن تمام حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سقوط ڈھاکہ کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے بعد ایبٹ آباد واقعے کی چھان بین کرنے والا کمیشن بہت اہمیت کا حامل ہے اور وہ اپنا کام اطمینان سے کام کرے گا۔ جسٹس جاوید اقبال نے بتایا کہ ایبٹ آباد سے پانچ سو سے زیادہ افراد بیان ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں جنھیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ ایبٹ آباد میں امریکی فوج کے آپریشن کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے ارکان نے اُسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ کا دورہ کیا اور وہ روٹ بھی دیکھا جس سے امریکی ہیلی کاپٹر آئے تھے۔ کمیشن کے ارکان نے غازی ائربیس اور کالا ڈھاکہ علاقے کا بھی دورہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 98551

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/98551/ایبٹ-آباد-سے-پانچ-سو-زیادہ-افراد-بیان-ریکارڈ-کرانا-چاہتے-ہیں-جنھیں-مکمل-تحفظ-فراہم-کیا-جائے-گا-جسٹس-جاوید-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org