QR CodeQR Code

میانوالی میں ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 26 زخمی

13 Sep 2011 23:33

اسلام ٹائمز:اسلام آباد سے کراچی جانیوالی مسافر بس ملتان روڈ پر مخالف سمت سے آنیوالے ٹرالر سے ٹکرا گئی، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔


میانوالی:اسلام ٹائمز۔ میانوالی میں ٹریفک حادثہ کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ 26 زخمی ہو گئے، اسلام آباد سے کراچی جانیوالی مسافر بس میانوالی میں ملتان روڈ پر مخالف سمت سے آنیوالے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ 26 مسافر شدید زخمی ہو گئے، جن میں مرد و خواتین اور بوڑھے بچے بھی شامل تھے، زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق بعض شدید زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ مسافر بس کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔


خبر کا کوڈ: 98579

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/98579/میانوالی-میں-ٹریفک-حادثہ-2-افراد-جاں-بحق-26-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org