0
Tuesday 13 Sep 2011 23:33

میانوالی میں ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 26 زخمی

میانوالی میں ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 26 زخمی
میانوالی:اسلام ٹائمز۔ میانوالی میں ٹریفک حادثہ کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ 26 زخمی ہو گئے، اسلام آباد سے کراچی جانیوالی مسافر بس میانوالی میں ملتان روڈ پر مخالف سمت سے آنیوالے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ 26 مسافر شدید زخمی ہو گئے، جن میں مرد و خواتین اور بوڑھے بچے بھی شامل تھے، زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق بعض شدید زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ مسافر بس کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
خبر کا کوڈ : 98579
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش