QR CodeQR Code

الموریطانی کی گرفتاری کے بعد پاکستان میں القاعدہ کمزور ہو گئی، ایمن الظواہری کی شخصیت اُسامہ جیسی کشش نہیں رکھتی، پیٹریاس

14 Sep 2011 00:01

اسلام ٹائمز:امریکی کانگریس کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے سی آئی اے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ القاعدہ کے ارکان کیلئے ایمن الظواہری کی شخصیت اُسامہ جیسی کشش نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ دو سال میں القاعدہ نے دو امریکی طیارے تباہ کرنے کی کوشش کی ہے۔


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ سی آئی اے کے سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس کا کہنا ہے کہ الموریطانی کی گرفتاری کے بعد پاکستان میں القاعدہ کمزور ہو گئی ہے اور اس کے اکثر ارکان افغانستان منتقل ہونا چاہتے ہیں۔ امریکی کانگریس کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے پیٹریاس نے کہا کہ القاعدہ کا مرکز جنوبی ایشیا سے مشرق وسطٰی منتقل ہو رہا ہے اور یمن میں دہشت گرد تنظیم مضبوط ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ القاعدہ کے ارکان کیلئے ایمن الظواہری کی شخصیت اُسامہ جیسی کشش نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ دو سال میں القاعدہ نے دو امریکی طیارے تباہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جیمز کیلپر نے کہا کہ القاعدہ دس سال کے دوران بہت کمزور ہوئی ہے، لیکن امریکا کو اب بھی اس سے خطرہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 98594

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/98594/الموریطانی-کی-گرفتاری-کے-بعد-پاکستان-میں-القاعدہ-کمزور-ہو-گئی-ایمن-الظواہری-شخصیت-ا-سامہ-جیسی-کشش-نہیں-رکھتی-پیٹریاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org