QR CodeQR Code

اقوام متحدہ میں فلسطین کا پرچم لہرانے کا وقت آ گیا ہے، غیرذمہ دارانہ طرز عمل کی وجہ سے اسرائیل نے اپنی قانونی حیثیت کو نقصان پہنچایا ہے، ترکی

14 Sep 2011 21:16

اسلام ٹائمز:قاہرہ میں عرب وزرائے خارجہ کے وفد سے ملاقات میں ترک وزیراعظم نے فلسطینیوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے اسرائیلی مظالم پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے عرب ممالک پر زور دیا کہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دینے کے معاملے پر موثر کردار ادا کریں۔


قاہرہ:اسلام ٹائمز۔ ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان نے کہا کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کا پرچم لہرانے کا وقت آگیا ہے۔ قاہرہ میں عرب وزرائے خارجہ کے وفد سے ملاقات میں ترک وزیراعظم نے کہا غیرذمہ دارانہ طرز عمل کی وجہ سے اسرائیل نے اپنی قانونی حیثیت کو نقصان پہنچایا ہے۔ طیب اردگان نے فلسطینیوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے اسرائیلی مظالم پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے عرب ممالک پر زور دیا کہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دینے کے معاملے پر موثر کردار ادا کریں۔ ترک وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کا پرچم لہرانے کا وقت آگیا ہے، فلسطینیوں کی جدوجہد انسانی وقار کے تحفظ کی جدوجہد ہے۔
قبل ازآں ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان اپنی کابینہ کے کئی اہم وزراء کے ہمراہ عرب ممالک کے دورے کے پہلے مرحلے پر مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔ وفد میں ان کی اہلیہ اور 200کاروباری اور تجارتی شخصیات بھی شامل ہیں۔ توقع ہے کہ وہ فلسطینی محصور شہر غزہ کی پٹی کا مختصر دورہ بھی کریں گے۔ وہ مصری عوام سے خطاب کے علاوہ حکمراں مسلح کونسل کے سربراہ فیلڈ مارشل محمد حسین طنطاوی سے بھی ملاقات کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 98774

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/98774/اقوام-متحدہ-میں-فلسطین-کا-پرچم-لہرانے-وقت-آ-گیا-ہے-غیرذمہ-دارانہ-طرز-عمل-کی-وجہ-سے-اسرائیل-نے-اپنی-قانونی-حیثیت-کو-نقصان-پہنچایا-ترکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org