QR CodeQR Code

ایران میں امریکی شہریوں کے لاپتہ ہونے پر ہیلری کلنٹن کا اظہار تشویش

16 Aug 2009 11:09

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے ایران میں امریکی شہریوں کے لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے،ایران پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی شہریوں کی رہائی کیلیے فوری اقدامات کرے۔ واشنگٹن سے جاری ایک بیان میں ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ، گذشتہ ماہ عراق کے سرحدی علاقے


واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے ایران میں امریکی شہریوں کے لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے،ایران پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی شہریوں کی رہائی کیلیے فوری اقدامات کرے۔ واشنگٹن سے جاری ایک بیان میں ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ، گذشتہ ماہ عراق کے سرحدی علاقے میں کوہ پیمائی کے دوران، ایران میں داخل ہونے والے تین امریکی شہریوں،جبکہ دو ہزار سات میں ایران میں لاپتہ ہونے والے امریکی اسکالر اور ایک ایف بی آئی ایجنٹ کی رہائی کے لیئے ایرانی حکومت فوری اقدامات کرے۔انھوں نے ایران پر زور دیا کہ ان افراد کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں،اور جلد ازجلد ان کی امریکا واپسی یقینی بنائی جائے۔


خبر کا کوڈ: 9883

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/9883/ایران-میں-امریکی-شہریوں-کے-لاپتہ-ہونے-پر-ہیلری-کلنٹن-کا-اظہار-تشویش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org