0
Sunday 16 Aug 2009 11:09

ایران میں امریکی شہریوں کے لاپتہ ہونے پر ہیلری کلنٹن کا اظہار تشویش

ایران میں امریکی شہریوں کے لاپتہ ہونے پر ہیلری کلنٹن کا اظہار تشویش
واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے ایران میں امریکی شہریوں کے لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے،ایران پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی شہریوں کی رہائی کیلیے فوری اقدامات کرے۔ واشنگٹن سے جاری ایک بیان میں ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ، گذشتہ ماہ عراق کے سرحدی علاقے میں کوہ پیمائی کے دوران، ایران میں داخل ہونے والے تین امریکی شہریوں،جبکہ دو ہزار سات میں ایران میں لاپتہ ہونے والے امریکی اسکالر اور ایک ایف بی آئی ایجنٹ کی رہائی کے لیئے ایرانی حکومت فوری اقدامات کرے۔انھوں نے ایران پر زور دیا کہ ان افراد کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں،اور جلد ازجلد ان کی امریکا واپسی یقینی بنائی جائے۔

خبر کا کوڈ : 9883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش