QR CodeQR Code

ڈی جی خان کے قبائلی علاقہ زین میں لینڈ سلائیڈنگ، کئی مکانات تباہ

15 Sep 2011 23:33

اسلام ٹائمز:شدید بارش کے باعث کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلہ کے ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور پہاڑ سرکنا شروع ہو گئے، مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیاں کیں، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


ڈیرہ غازی خان:اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقہ زین میں لینڈ سلائیڈنگ سے کئی مکانات تباہ گئے ہیں، کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلہ میں شدید بارش کے بعد قبائلی علاقوں کے مختلف برساتی ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ علاقہ زین میں پہاڑ سرکنا شروع ہو گئے اور کچھ دیر بعد پہاڑی تودہ گرنے سے کئی مکانات زمیں بوس ہو گئے، تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعہ کے فوری بعد مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیاں شروع کر دیں، آخری اطلاعات آنے تک ڈیرہ غازی خان میں بارش کا سلسلہ تھم چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 98992

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/98992/ڈی-جی-خان-کے-قبائلی-علاقہ-زین-میں-لینڈ-سلائیڈنگ-کئی-مکانات-تباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org