QR CodeQR Code

لاہور سے آئی ایس او کے سکاوٹ کو "نامعلوم افراد" اپنے ساتھ لے گئے

11 May 2022 18:31

اہلخانہ کے مطابق سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار آئے اور انہیں شناخت کرکے ساتھ لے گئے۔ اہلخانہ کے مطابق وجاہت کو لاپتہ ہوئے 30 سے زائد گھنٹے گزر چکے ہیں، لیکن تاحال انکے بارے میں کسی ادارے نے کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ عزاداروں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ نہ رُک سکا۔ لاہور سے امامیہ aسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سکاوٹ وجاہت علی کو دو روز قبل رات کی تاریکی میں چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے "نامعلوم افراد" اپنے ساتھ لے گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق لاہور کے رہائشی اور آئی ایس او کے ذیلی شعبے امامیہ اسکاؤٹنگ سے تعلق رکھنے والے کارکن وجاہت علی کو گھر سے اٹھا لیا گیا۔

اہلخانہ کے مطابق سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار آئے اور انہیں شناخت کرکے ساتھ لے گئے۔ اہلخانہ کے مطابق وجاہت کو لاپتہ ہوئے 30 سے زائد گھنٹے گزر چکے ہیں، لیکن تاحال ان کے بارے میں کسی ادارے نے کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وجاہت کسی غیر قانونی اقدام میں ملوث نہیں بلکہ وہ ایک جفاکش، محنتی اور محب وطن شہری ہے۔


خبر کا کوڈ: 993620

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/993620/لاہور-سے-ا-ئی-ایس-او-کے-سکاوٹ-کو-نامعلوم-افراد-اپنے-ساتھ-لے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org