QR CodeQR Code

مجلس وحدت مسلمین کے کنونشن کا دوسرا روز، اہم عہدے تبدیل

15 May 2022 13:10

کنونشن کے تیسرے روز تنظیم کے نئے سربراہ کا انتخاب ہونا ہے، اس سے پہلے شوریٰ عالی اور شوریٰ مرکزی کے اجلاسوں میں اہم عہدوں سے متعلق تبدیلی کر دی گئی ہے، جسکی شوریٰ عمومی سے منظوری لی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کا تین روزہ کنونشن راہیان کربلا اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن میں جاری ہے، کنونشن کے تیسرے روز تنظیم کے نئے سربراہ کا انتخاب ہونا ہے، اس سے پہلے شوریٰ عالی اور شوریٰ مرکزی کے اجلاسوں میں اہم عہدوں سے متعلق تبدیلی کر دی گئی ہے، جس کی شوریٰ عمومی سے منظوری لی جائے گی۔ مجلس وحدت مسلمین میں سیکرٹری جنرل کا عہدہ ختم کرکے مرکزی سطح پر چیئرمین اور وائس چیئرمین کا عہدہ متعارف کرایا گیا ہے جبکہ صوبائی اور ضلعی سطح پر صدور کے عہدے رکھے گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کی وجہ پاکستان میں سیکرٹری جنرل کے عہدے سے دوسری جماعتوں کی ناواقفیت ہے، جس کی وجہ سے تبدیلی کو ناگزیر سمجھا گیا۔


خبر کا کوڈ: 994304

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/994304/مجلس-وحدت-مسلمین-کے-کنونشن-کا-دوسرا-روز-اہم-عہدے-تبدیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org