QR CodeQR Code

31 مئی کو ملکی تاریخ کے اہم فیصلے ہونے جا رہے ہیں، شیخ رشید

17 May 2022 13:34

میڈیا سےگفتگو میں سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اداروں کو پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی سمجھتا ہوں مگر یہ لوگ اداروں سے افسران کو نکال کر کرائے کے لوگ بھرتی کر رہے ہیں، ایف آئی اے ایک کام میں لگا ہے کہ حمزہ شہباز، فریال تالپور، آصف علی زرداری کے کیسز کیسے ختم ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ 31 مئی کو ملکی تاریخ کے اہم فیصلے ہونے جا رہے ہیں۔ شیخ رشید کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کوئی حکومت نہیں، تحریک انصاف کے بغیر کابینہ نہیں بن سکتی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 31 مئی کو ملکی تاریخ کے اہم فیصلے ہونے جا رہے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اداروں کو پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی سمجھتا ہوں مگر یہ لوگ اداروں سے افسران کو نکال کر کرائے کے لوگ بھرتی کر رہے ہیں، ایف آئی اے ایک کام میں لگا ہے کہ حمزہ شہباز، فریال تالپور، آصف علی زرداری کے کیسز کیسے ختم ہوں۔ انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں ڈالر 200 روپے ہونے جا رہا ہے، جس کی نالائقی موجودہ نظام کے سر ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ انکی زیادہ تر اتحادی جماعتیں نئے انتخابات کی حامی ہیں۔ سابق وفاقی وزیر نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی حکومت ہے، اب آپ کو پاکستان آنے سے کون روک رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 994666

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/994666/31-مئی-کو-ملکی-تاریخ-کے-اہم-فیصلے-ہونے-جا-رہے-ہیں-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org