QR CodeQR Code

امریکہ نے ہم پر چور، لٹیروں کو  مسلط کیا، ہم مسترد کرتے ہیں، عمران خان

جمعہ کو ملتان جلسے میں اسلام آباد کی کال دوں گا، وکلا ہمارے ساتھ چلیں گے

18 May 2022 18:21

لاہور بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اللہ کی زمین پر انصاف قائم کرنا چاہیے، اس تحریک کو کامیاب کرنے کیلئے وکلا کا ساتھ چاہیے، جس ملک میں قانون کی حکمرانی نہ ہو وہاں کبھی خوشحالی نہیں آ سکتی، ہماری تحریک ان چوروں کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دے گی۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ہم پر چور، لٹیروں کو  مسلط کیا، ہم چوروں، لٹیروں کو مسترد کرتے ہیں۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ ہے جب تک وکلا شامل نہ ہوں تحریک کامیاب نہیں ہوتی، تحریک پاکستان کو وکلاء نے کامیاب کرایا تھا، حقیقی آزادی کی تحریک میں وکلا نے ساتھ دینا ہے، پاکستان کو خودمختار اور غیرت مند قوم بنانا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جمعہ کو ملتان جلسے میں اسلام آباد کی کال دوں گا، تمام وکلا نے میرے ساتھ اسلام آباد جانا ہے، ہمیں روکنے کی پوری کوشش کریں گے، مجھے وکلا کی ضرورت ہے۔ شہباز شریف اور ان کے بچوں پر 40 ارب منی لانڈرنگ کے کیسز ہیں، کسی مہذب معاشرے میں ایسا نہیں ہو سکتا، وکلا کو چوروں کیخلاف عدالتوں میں  جانا چاہیے، اگر بڑے ڈاکوؤں کو نہیں پکڑنا تو پھر چھوٹے چوروں کو جیلوں میں کیوں ڈالتے ہو۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ہمیں اللہ کی زمین پر انصاف قائم کرنا چاہیے، اس تحریک کو کامیاب کرنے کیلئے وکلا کا ساتھ چاہیے، جس ملک میں قانون کی حکمرانی نہ ہو وہاں کبھی خوشحالی نہیں آ سکتی، ہماری تحریک ان چوروں کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دے گی۔


خبر کا کوڈ: 994800

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/994800/امریکہ-نے-ہم-پر-چور-لٹیروں-کو-مسلط-کیا-مسترد-کرتے-ہیں-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org